مساجد کے اردگرد صفائی اور پارکنگ کا خیال رکھا جائے : ناظم شوکت
لاہور (پ ر) چیئرمین مسائل کمیٹی ناظم شوکت نے کہا کہ جمعتہ المبارک والے دن مسجدوں کے اردگرد صفائی کا خیال کیا جائے اور مسجد کے دروازے کے سامنے لوگ موٹرسائیکل لگا دیتے ہیں جس کی وجہ سے نمازی حضرات کوبڑی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے درخواست کی ہے کہ سامنے موٹرسائیکل کھڑی نہ کریں جس کی وجہ سے نمازی حضرات کو بڑی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔