اقوام متحدہ فلسطین اور کشمیر کے مسئلہ پر ذمہ داریاں نبھانے میںناکام رہی : ادریس شاہ زنجانی
لاہور (سپیشل رپورٹر) سجادہ نشین حضرت میراں حسین زنجانی و حضرت یعقوب حسین زنجانی المعروف شاہ صدر دیوان سید ادریس شاہ زنجانی نے کہا ہے کہ بھارتی جبر کے مقابلے میں کشمیریوں کا عزم و حوصلہ آزادی کے متوالوں کیلئے ایک مثال بن گیا ۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے مظالم کی انتہاکر دی عالمی ضمیر اس کا نوٹس لینا چاہئے۔