دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہی اصل عبادت ہے : شاہد زرگر
کاہنہ (نامہ نگار) دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہی اصل عبادت ہے دکھی لوگوں کی خدمت کرنا ہی میرا اصل مشن ہے انسانیت کی بھلائی کے لیے خود کو وقف کر دیا ہے دنیا اور آخرت کو سنوارنے کے لیے ہر کسی کو دکھی انسانیت کی بڑھ چڑھ کر خدمت کرنی چاہیے ان خیالات کا اظہار شاہد زرگر نے خدیجتہ الکبری فری ڈسپنسری کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کیا۔