نمونیہ سے ہلاکتوں میں کمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں: ڈی جی ہیلتھ سروسز پنجاب
لاہور(نیوزرپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب ڈاکٹر مختار حسین سید نے کہا ہے پنجاب میںنمونیا کی وجہ سے ہونے والی اموات کو کم کرنے کے تمام وسا ئل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے اور بیماری سے تحفظ، ویکسینیشن اور علاج کے تمام پہلووں پر توجہ دی جا رہی ہے۔ یہ بات انہوں نے ڈائیریکٹر وریٹ جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب میں عالمی دن برائے نمونیا کے حوالے سے کی جانے والی بریفنگ میں کی۔