ادھر ہنگو میں اورکزئی ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز نے شیریں درہ چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے پندرہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا
اورکزئی ایجنسی میں شدت پسندوں نے شیریں درہ چیک پوسٹ پر حملہ کر دیاحملے کے نتیجے میں دو اہلکار شہید اور چھ زخمی ہو گئے سکیورٹی فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی کے دوران پندرہ دہشت گرد مارے گئے زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہےسیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ دوسری جانب خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ ہوئی،، اکاخیل کے علاقے میں ہونے والی اس جھڑپ میں نو دہشت گرد مارے گئے جبکہ گیارہ زخمی ہوئےادھرہنگو کی تحصیل ٹل میں ڈرون طیاروں کی پروازوں سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا