فرید الدین مسعود گنج شکرؒ کے 770ویں عرس کا پہلا مرحلہ آج شروع ہو گا
پاکپتن شریف (نامہ نگار) حضرت فرید الدین مسعود گنج شکرؒ کے 770 ویں سالانہ عرس کی پندرہ روزہ تقریبات کا پہلا مرحلہ (آج) اتوار سے شروع ہو گا۔ گدی نشین مزار کی جالی کے ساتھ دھاگہ باندھ کر رسومات کا افتتاح کریں گے۔ ایڈمنسٹریٹر چودھری محبوب عالم نے بتایا کہ تقریبات کے تین مراحل ہونگے۔