اسلام آباد:بھارتی جارحیت کا تاریخی اور منہ توڑ جواب دینے پر افواج پاکستان کو خراج تحسین کیا جا رہا ہے جبکہ اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں بھی نکالی جا رہی ہیں۔شہر شہر، گلی گلی افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ریلیوں میں عوام کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ افواج پاکستان کے جوانوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔لکی مروت میں فتح کی خوشی میں عوام کی بڑی تعداد نے قومی پرچم اٹھا کر پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے جبکہ شمالی وزیرستان باجوڑ میں بھی بھارتی جارحیت اور افواج پاکستان کی فتح پر ریلی کا انعقاد کیا گیا۔چترال میں بھی غیور عوام افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے۔ پشاور کینٹ اور مردان میں بھی عوام کی بڑی تعداد بھارت کے خلاف فتح کا جشن منانے سڑکوں پر آگئی۔ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک میں بھی عوام پاک فوج زندہ باد، بھارت مردہ بات کے نعرے لگاتے سڑکوں پر نکل آئے۔سوات میں بھی عوام کی بڑی تعداد نے اپنی بہادر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا۔ مہمند، نوشہرہ اور قلعہ بالا حصار میں بھی عوام نے فتح کی خوشی میں ریلیوں کا انعقاد کیا۔ریلیوں میں ہر مکتبہ فکر کے افراد نے شرکت کی جبکہ اس دوران عوام نے مٹھائیاں بھی تقسیم کیں۔ ریلیوں کے شرکاء نے اللہ کی ذات کا اس شاندار فتح پر شکر ادا کیا اور افواج پاکستان کے حق میں نعرے لگائے۔
آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص کی کامیابی پر ملک بھر میں جشن، مٹھائیاں تقسیم
May 11, 2025 | 17:11