امریکا-چین تجارتی جنگ ختم ہونے والی ہے؟ جنیوا میں بڑی پیش رفت

May 11, 2025 | 13:54

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا اور چین کے درمیان اعلیٰ سطحی تجارتی مذاکرات کے پہلے دن کو "زبردست پیش رفت" قرار دیتے ہوئے اسے دونوں عالمی معیشتوں کے درمیان "ٹوٹل ری سیٹ" (مکمل نئی شروعات) کہا ہے۔یہ مذاکرات سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں ایک سفارتی رہائش گاہ میں ہوئے، جن میں امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ، تجارتی نمائندہ جیمیسن گریر اور چین کے نائب وزیراعظم ہی لیفینگ شریک تھے۔ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا: "بہت سی باتوں پر بات ہوئی، بہت کچھ طے پایا۔ یہ مذاکرات خوشگوار اور تعمیری ماحول میں ہوئے۔"ٹرمپ نے اشارہ دیا کہ چین اگر امریکی کمپنیوں کو اپنی مارکیٹ تک رسائی دے تو امریکی درآمدات پر موجود 145 فیصد ٹیرف کو 80 فیصد تک کم کیا جا سکتا ہے۔ چین فی الحال امریکی مصنوعات پر 125 فیصد جوابی ٹیرف لاگو کیے ہوئے ہے۔چینی سرکاری میڈیا نے ان مذاکرات کو "اہم قدم" قرار دیا تاہم خبردار کیا کہ اصل مسائل کو حل کرنے میں "حکمت عملی کی برداشت" درکار ہوگی۔امریکی حکام نے بھی کسی فوری بریک تھرو کی امید ظاہر نہیں کی، لیکن مذاکرات کو کشیدگی میں کمی کی سمت ایک راستہ قرار دیا۔

مزیدخبریں