ممبئی (آئی این پی) بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا بھی بھارتی میڈیا کی جھوٹی خبریں پھیلانے سے تنگ آگئیں۔مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام حملے سے لے کر پاکستانی کی شہری آبادی کو نشانہ بنانے تک بھارت نے جھوٹی خبریں بنا کر بھارتی عوام سمیت دنیا کو بے وقوف بنانے کی ناکام کوشش کی تاہم اب بھارت کے اپنے ہی لوگوں نے میڈیا کو آڑے ہاتھوں لینا شروع کردیا۔بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا بھی بھارتی میڈیا کی خبروں سے تنگ آگئیں اور اسے آڑے ہاتھوں لے لیا۔اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ اس وقت ہم سب سے برا کام جھوٹی خبریں پھیلا کر اپنے دیکھنے والوں کو خوفزدہ کررہے ہیں، آفیشل اپڈیٹس پر انحصار کرتے ہیں اور کچھ نہیں، ذمہ داری سے رپورٹ کریں۔
جھوٹی خبریں پھیلا کر لوگوں کو خوفزدہ کررہے ہیں‘ پرینیتی چوپڑا بھارتی میڈیا پر برس پڑیں
May 11, 2025