گڑھی یاسین میں فائرنگ ،موٹر سائیکل سوارمیاں بیوی  بچی سمیت زخمی 

May 11, 2025

گڑھی یاسین (نامہ نگار) گڑھی یاسین موٹر سائیکل سوار فیملی پر مخالفین کا حملہ فائرنگ سے بچی سمیت میاں بیوی شدید زخمی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل ،ابتدائی معلومات کے مطابق گڑھی یاسین کے نواحی علاقے غلام شاہ تھانے کی حدود گائوں متارو خان جکرانی میں موٹر سائیکل سوار فیملی پر مسلح افراد کا حملہ فائرنگ کے نتیجے میں بچی سمیت میاں بیوی شدید زخمی متاثر موٹر سائیکل پر سوار فیملی ڈاکٹر سے بیمار بچی کا علاج لیکر گھر جارہے تھے ۔مخالفین نے حملہ کیا تینوں زخمیوں کو تشویشناک حالت میں رتوڈیرو ہسپتال منتقل کیا گیا ۔زخمیوں میں 75 سالہ عزیز اللہ 70 سالہ گل خاتون اور 2 سالہ کمسن بچی شہزادی کٹوھر شامل، پولیس کا کہنا ہے واقعہ دیرینہ دشمنی پر پیش آیا، واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

مزیدخبریں