لاڑکانہ، پولیس مقابلہ ،ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار،اسلحہ، موٹرسائیکل برآمد

May 11, 2025

لاڑکانہ(بیورورپورٹ) لاڑکانہ پولیس نے مبینہ مقابلے میں ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے چھینی  گئی موٹرسائیکل اور اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے، اس حوالے سے ایس ایس پی لاڑکانہ احمد چودھری نے بتایا کہ تھانہ رشید وگن کی حدود نائچ لاڑو والے علاقے میں گشت پر معمور پولیس نے واردات کی نیت سے کھڑے ڈاکوؤں کے ناپاک مقاصد کو بنادیا، مقابلے کے دوران دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں پولیس نے ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ہے، زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت عبیداللہ حاجانو کے طور پر ہوئی ہے جس کے قبضے سے تھانہ باقرانی کی حدود سے چھینی جانے والی موٹرسائیکل اور بغیر لائسنس پسٹل برآمد کرلیا گیا ہے۔

مزیدخبریں