نوشہروفیروز، سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تحت تقریب تقسیم انعامات 

May 11, 2025

نوشہروفیروز(نامہ نگار)  سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر انتظام الخیر ایلیمنٹری پبلک اسکول میں سالانہ امتحانی نتائج، امتحانات میں پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں ایوارڈ سرٹیفکیٹس اور شیلڈز تقسیم کرنے کے لیے ایک رنگارنگ سائنسی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں سکول کے بچوں بالخصوص بچیوں کی جانب سے سائنسی تجربات کی نمائش پیش کی گئی جسے تمام مہمانوں نے سراہا۔ تقریب میں سیف کے آفیسر پروگرام منیجر عطاء اللہ میمن، غلام قادر سولنگی، غلام مرتضیٰ جمالی، میڈم مہوش جبین خانزادہ، اس موقع پر ایس جی اے برانچ کے جنرل سیکرٹری غلام مرتضیٰ پھول، ایس جی اے پھول کے صدر خالد میمن، این سی ایچ ڈی کے ڈپٹی ڈائریکٹر حاجی عطاء اللہ میمن، وائس چیئرمین نعمان میمن، سکول انتظامیہ کے چیف آپریٹر ایڈووکیٹ عفان حبیب میمن، احسن حبیب میمن، فیضان حبیب میمن نے تقاریر کیں۔مہمانوں کو سندھ اجرک اور خصوصی مہمانوں کو اجرک اور نام کی شیلڈز دی گئیں ۔

مزیدخبریں