تم وہ سپرم ہو جو 71میں ریس  جیتا تھا، کرکٹر عامر جمال کا بھارتی صارف کو منہ توڑ جواب

May 11, 2025

 لاہور (آئی این پی )پاکستانی کرکٹر عامر جمال  نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس پر پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے  لکھا کہ پاکستان نے پاور پلے میں بھارت کے چھ طیارے مار گرائے، بھارتی اوپنر رافیل صفر پر آوٹ ہو کر بطخ بن گیا، پاکستانی شاہینوں کا حالات پر پوری طرح غلبہ صاف طور پر دیکھا گیا ، دس اوورز بعد سیکیورٹی خدشات کے باعث میچ ختم کردیا گیا۔انہوں نے بھارت کو کہا کہ ہر میچ تمہاری چاہت کے مطابق فکس نہیں ہوتا۔ اس پیغام پر بھارتی شخص نے جواب دیا کہ بزدل ماں کے بیٹے! تمہیں 93 ہزار لوگوں کا سرنڈر اور کارگل جنگ یاد نہیں، تمہاری کرکٹ ختم ہو چکی ہے ، سارے فکسر کھیل رہے ہیں ،کچھ فکسر تمہاری آرمی میں بھی ہے، اپنے والد سے پوچھوں کیا وہ ہندو ہیں یا نہیں۔ اس پر عامر جمال نے دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے والد سے پوچھا ہے ، تم وہ سپرم ہو جو 71 کی ریس جیتا تھا۔

مزیدخبریں