لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان پر دہشتگرد کارروائیوں کے بعد بھارت نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کی میزبانی کرنے پر غور شروع کردیا۔رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل 2027 ء کی میزبانی کیلئے بولی میں حصہ لینا چاہتا ہے لیکن اس میں بڑی رکاوٹ پاکستان بن سکتا ہے۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2027 ء کے سائیکل میں اگر پاکستانی ٹیم ایونٹ کے فائنل میں پہنچی تو ایونٹ کو بھارت سے منتقل کرنا پڑے گا کیونکہ سکیورٹی وجوہات کے باعث گرین شرٹس بھارت میں نہیں کھیلیں گے۔دونوں ٹیمیں محض آئی سی سی ایونٹس یا ایشین کرکٹ کونسل کے ایونٹس میں ہی ایک دوسرے کے مدمقابل آتی ہیں جبکہ 2012-13 کے بعد سے کوئی دوطرفہ سیریز نہیں کھیلی گئی ہے۔آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے وقت بھی بھارت نے پاکستان آنے پر سوال اٹھادیا تھا، جس پر پاکستان نے جوابی وار کرتے ہوئے 2027 ء تک بھارت میں شیڈول تمام ایونٹس نیوٹرل وینیو پر کھیلنے کا اعلان کیا تھا۔قبل ازیں 2021، 2023 میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل انگلینڈ میں کھیلے گئے تھے۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میزبانی،بھارت کا خواب پاکستان توڑے گا
May 11, 2025