اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) مختلف وارداتوں میں شہری لٹ گئے تھانہ ترنول کے علاقے میں دو مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر ایک شخص سے موٹر سائیکل اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے تھانہ سنبل کے علاقے میں گھر کی کھڑکی سے چور داخل ہوئے اور نقدی ، سونا ، موبائل فون ، لیپ ٹاپ چوری کرلئے تھانہ نیلور کے علاقے میں دو موٹر سائیکل سوار راہگیر سے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھانہ شالیمار کے علاقے میں دو موٹر سائیکل سوار ایک شخص سے پرس اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھانہ کراچی کمپنی کے علاقے میں گھر کے تالے توڑ کر نقدی ، زیورات ، قیمتی ملبوسات چوری کرلئے گئے تھانہ سنبل کے علاقے سے قیمتی کار چوری ہوگئی تھانہ سبزی منڈی کے علاقے سے موٹر سائیکل چوری ہو گیا تھانہ نون کے علاقے سے موٹر سائیکل چوری کر لیا گیا تھانہ کوہسار کے علاقے سے موٹر سائیکل چوری ہو گیا
تھانہ سیکرٹریٹ کے علاقے میں موثر سائیکل چوری ہو گیا تھانہ آبپارہ کے ایریا سے موٹر سائیکل چوری ہو گیا ۔
اسلام آباد،مختلف وارداتوں میں شہری نقدی،زیوارت وقیمتی سامان سے محروم
May 11, 2025