راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے )مسلم لیگ (ن) کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات حامد حسین عباسی نے پاک بھارت جاری کشیدگی کے دوران افواج پاکستان کی جراتمندانہ اور بروقت کارروائیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا جس موثر اور دلیرانہ انداز میں جواب دیا ، اس کی مثال دنیا کی عسکری تاریخ میں نہیں ملتی۔حامد حسین عباسی نے کہا کہ بھارت نے رات کے اندھیرے میں دوسری مرتبہ پاکستان پر حملے کی ناپاک جسارت کی لیکن ہماری بہادر مسلح افواج نے نہ صرف بھارت کو منہ توڑ جواب دے کر اس کا غرور خاک میں ملا دیا بلکہ پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا انہوں نے واضح کیا کہ پوری قوم بلاتفریق اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہر محاذ پر لڑنے مرنے کے لئے تیار ہے ہماری مسلح افواج نے چند گھنٹے میں بھارت کو ناکوں چنے چبوا کر ثابت کردیا ہے کہ یہ جذبہ ایمانی سے سرشار دنیا کی نمبر ون فوج ہے پاکستان کے عوام اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہر قربانی کے لئے تیار ہیں
پاک فوج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیکر غرور خاک میں ملا دیا،حامد عباسی
May 11, 2025