وزیراعظم 67 ہزار خواہش مند عازمین کی امیدیں پوری کرائیں،انجم حفیظ قریشی

May 11, 2025

راولپنڈی ( میگزین رپورٹ) عازمین حج وعمرہ کی خدمات میں مصروف خادمین اور دینی حلقوں کی نمائندہ شخصیات نے وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف سے اپیل کی کہ وہ 67 ہزار پاکستانی حجاج کو ''قافلہ حج'' میں شامل کرانے کے لیے سعودی ولی عہد امیر محمد بن سلمان کا خصوصی تعاون حاصل کریں۔ پاکستانی قیادت کے ہنگامی اقدامات سے حج سعادت سے محروم رہ جانے والوں کی خوشی دوبالا ہو جائے گی۔ انٹرنیشنل ریلیجس ٹورازم کونسل کے عہدیداروں نے وزیراعظم میاںشہبازشریف  خادمین الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی اپیل کی کہ وہ پاکستان ' ہندوستان' نائیجریا' روس اور دیگر ممالک کے کوٹے سے رہ جانے والے حجاج کرام کو ریلیف دلاکرانہیں حج پر جانے کی خصوصی اجازت دیں

مزیدخبریں