مشکل وقت میں اپنی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، پارلیمنٹیرینز

May 11, 2025

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب کی قیادت میں پاک فوج سے یکجہتی کے حوالے سے نکالے جانے والی ریلی کے لیے مسلم لیگ ہاؤس راولپنڈی میں ایک اجلاس منعقد کیاگیا۔ جس میں ایم این اے سیمہ جیلانی، ایم این اے فرح ناز اکبر، ایم این اے عاسیہ تنولی،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب شازیہ رضوان، ایم پی اے اسماء عباسی، ایم پی اے زیب النساء  اعوان، ایم پی اے تحسین فواد،ایم پی اے طاہرہ مشتاق، سابقہ ایم پی اے لبنی ریحان،راولپنڈی کی عہدیداران اور خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پارلیمنٹیرینز نے کہا کہ ہم ہر مشکل وقت میں اپنی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

مزیدخبریں