سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں ڈیپارٹمنٹل پرموشن کمیٹی کا اجلاس

May 11, 2025

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں ڈیپارٹمنٹل پرموشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں پرموشن کمیٹی نے پولیس افسران کے سروس ریکارڈ کا جائزہ لیا،کمیٹی نے اچھے ریکارڈ کے حامل پولیس افسران کی ترقی کی سفارشات آئی جی اسلام آباد کو بھجوادیں،آئی جی اسلام آباد کی منظوری کے بعدپولیس افسران کی اگلے عہدوں پر ترقیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جائے گا،انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پرڈی آئی جی ہیڈکوارٹر /سکیورٹی محمد جواد طارق کی زیر صدارت اجلاس میں اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ عبد الحق عمرانی سمیت دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے،آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ محکمانہ ترقی ہر پولیس افسر کا بنیادی حق ہے،تمام محکمانہ ترقی کے کورس پاس کرنے والے والے افسران کو ان کی سنیارٹی کے مطابق خالی سیٹوں پر پرموٹ کیا جائے گا

مزیدخبریں