مری،ریسکیو سکاؤٹس کی جانب سے موک ایکسرسائز کاسلسلہ جاری

May 11, 2025

 مری(نمائندہ نوائے وقت)پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 مری دفاع وطن بقائے وطن،ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر ضلع مری و تحصیل کوٹلی ستیاں کی مساجد، مدارس سمیت سرکاری اور نجی اداروں میں کمیونٹی سیفٹی وینگ اور ریسکیو سکاؤٹس کی جانب سے موک ایکسرسائز (فرضی مشقوں)کا سلسلہ جاری،ریسکیو سکاٹس ہر چیلنج سے نمٹنے کے لیے ہائی الرٹ ہیں، عوام کی حفاظت اولین ترجیح، اپنی اور دوسروں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے احتیاطی تدابیر اپنائیں اورپاک فوج، ریسکیو 1122 اور ریسکیو سکاٹس کے ساتھ تعاون کریں،محفوظ معا شرے کے لیے سرگرم عمل ریسکیو 1122 مری ،ریسکیوحکام نے ہدایت کی ہے کہ اگرکسی بھی علاقے میں اگر بھاری آواز سنائی دے تو فورا 1122 پر اطلاع دیں۔

مزیدخبریں