دولتالہ سکھو( نامہ نگار) صدر کنزرویٹو پارٹی سلاؤ و چیئرمین او پی ایل چوہدری محمد اشتیاق نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف فتح مبین پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں افواج پاکستان نے دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیئے دشمن کا رافیل چند منٹوں میں راکھ کا ڈھیر بن گیا پاکستان نے اپنی خود مختاری اور ملکی سرحدوں کی حفاظت کا حق ادا کیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کے دورا ن کیا قبل ازیں اشتیاق چوہدری نے لارڈ ڈومنیک جانسن کو چیئرمین کنزرویٹو پارٹی برطانیہ سے ملاقات بھی کی ۔
افواج پاکستان نے دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیئے، چوہدری اشتیاق
May 11, 2025