حنیف عباسی کا دورہ مری ، راجہ مسعود آصف کی والدہ کی وفات پر افسوس

May 11, 2025

مری(نمائندہ نوائے وقت)وفاقی وزیر ریلو ے محمد حنیف عباسی کا دورہ مری وہ معروف سیاسی ،سماجی وکاروباری شخصیت راجہ آصف مرحوم کی اہلیہ،راجہ مسعود آصف کی والدہ محترمہ،ہوٹل ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کے صدر راجہ یاسر ریاست عباسی کی تا ئی محترمہ اورعمیر جاوید اختر عباسی ایڈوکیٹ کی دادی کی وفات پر تعزیت کرنے کیلئے انکی رہائش گاہ پلی گھوڑا گلی مری گئے اورمرحومہ کی وفات پر گہرے دکھ ورنج کااظہارکرتے ہوئے فا تحہ خوانی کی اور دعاکی کہ اللہ پاک مرحومہ کوجنت الفرد وس میں اعلی مقام اورپسماندگان کوصبرجمیل عطا فرمائیں۔ 

مزیدخبریں