ایس ایچ او تھانہ گوجر خان کی ٹیم کے ہمراہ کا رروائی ، مویشی برآمد ، دوملزمان گرفتار  

May 11, 2025

گوجرخان (نامہ نگار) محمد امین بھٹی سکنہ گہک بدھال نے پولیس تھانہ گوجر خان کو بتایا کہ صبح 10 بجے اس کا خالہ زاد بھائی عبدالشکور کا بیٹا سمیع اللہ بعمر14 سال اپنے مویشی تین عدد بھینسیں ، ایک عدد گائے ،دو عدد کٹے چرانے کیلئے گھر سے اپنے کھیت میں لے گیا اور خود تھوڑی دور درخت کی چھاؤں میں بیٹھ گیا کچھ دیر بعد دیکھا تو موقع پر مویشی موجود نہ ہیں جنہیں کسی نا معلوم شخص نے چوری کر لیا ہے جس پرپولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان محمد امتیاز اور اللہ بخش سکنہ ساہیوال کو ساہیوال سے گرفتار کر کے 15 لاکھ مالیت کے مویشی برآمد کر کے مالکان کے حوالے کر دیئے ۔

مزیدخبریں