کھنڈہ،متعلقہ حکام کی عدم توجہ ، پٹرول پمپس مالکان عوام کو چونا لگانے لگی  

May 11, 2025

 کھنڈہ(نامہ نگار) متعلقہ حکام کی عدم توجہ و غفلت کی بنا پر علاقہ میں غیر معیاری ڈیزل و پٹرول کی فروخت جاری ہے معیار کیساتھ ساتھ مقدارکا بھی جنازہ نکل گیا ہے کم پیمانے سے عوام کا استحصال روکنے میں انتظامیہ ناکام ہوچکی ہے اعلی معیار و مقدار میں پٹرول کی شہریوں تک فراہمی جہاں پٹرول پمپس مالکان کی اہم ذمہ داری سمجھی جاتی ہے تو دوسری جانب انکی چیکنگ پر مامور متعلقہ افسران پربھی لازم ہے کہ وہ وقتا فوقتا پٹرول پمپس پر معیار اور مقدار کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں لیکن اس کے برعکس دھڑلے سے پٹرول پمپس مالکان کی اکثریت غیر معیاری پٹرول و ڈیزل کی کھلے عام فروخت کررہے ہیں جو متعلقہ محکموں کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان ہے ناقص پٹرول سے قیمتی گاڑیوں کے انجن ناکارہ ہونے لگے عوامی حلقوں نے کمشنر راولپنڈی و ڈپٹی کمشنر اٹک سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقہ میں پٹرول پمپس کے معیار و مقدار کا فوری جائزہ لیا جائے اور ناقص و کم مقدار میں پٹرول ڈیزل فروخت کرنے والے مالکان کے خلاف بھرپور قانونی کاروائی کی جائے۔

مزیدخبریں