آپریشن بنیان المصوص نے بھارت کو ناکوں چنے چبوا دئیے،میاں یاسین

May 11, 2025

 اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ) پاک فوج کے بھرپور جواب نے بھارت کو ناکوں چنے چبوا دئیے ،پاکستان ائیرفورس نے جس کمال مہارت اور پروفیشنلزم کیساتھ اپنے اہداف کو نشانہ بنایا اور اپنی واپسی کو ممکن بنایا اس نے دنیا کو ورط حیرت میں ڈال دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے پہلے پہلگام کے واقعے کو غلط طریقے پاکستان کیساتھ جوڑ کر جارحیت کی اور ہمارے معصوموں کو شہید کیا جس کے بعد ہماری فورسز نے بھارت کے گھمنڈ رافیل طیارے کو زمین بوس کیا مگر بھارت کی جنگی خواہش ختم نا ہوئی اور وہ کسی نا کسی طریقے سے دراندازی کرتا رہا جس کا جواب گزشہ روز پاکستان نے بنیان المصوص آپریشن کیساتھ دیا اور بھارت کو گھٹنے ٹیکتے ہوئے امریکہ سے مدد مانگنا پڑی یہ ہمارے افواج کے پروفیشنلزم کا عملی مظاہرہ تھا۔ان خیالات کا اظہار نائب صدر آئی ایس اے ایسوسی ایشن میاں یٰسین نے کیا انہوں نے کہا کہ پوری بزنس کمیونٹی افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتی ہے اور انکی فیملیز کیلئے ہر صورت میں حاضر ہے۔

مزیدخبریں