مری ( امتیاز الحق نامہ نگار خصوصی ) ضلع مری کی تحصیل کوٹلی ستیاں کے گاوں موچھہ میں عالمی دہشتگرد ’’انڈیا ‘‘ کا ایک ڈرون گرنے کا واقعہ پیش آیا جس میں دو معصوم بثوں سمیت ایک نوجوان زخمی ہو گئے انہیں ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچتے ہوے ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے متعلقہ ہسپتال میں پہنچا دیا ۔ اس طرح ہفتہ کے روز صبح قر باً نو تیس پر ریسکیو 1122کو اس واقع کی اطلاع ملی جس پر انہوں نے فوری طور پر موقع پر پہنچتے ہوے راولپنڈی کنٹرول روم کے سمیت اسلام آباد (CDA) 1122 کو بھی واقع سے آگاہ کیا۔ بعد ازاں ریسکیو 1122 مری نے پولیس، سول ڈیفنس اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹر (DEOC) کو اطلاع دی۔ ریسکیو 1122 کوٹلی ستیاں کی ٹیم، پنجاب پولیس، اسلام آباد پولیس اور انسداد دہشتگردی فورس (ATS) بھی موقع پر پہنچ گئیں۔ ایسے میں ریسکیو کی 2 گاڑیاں اور ایک ایمبولینس سمیت موٹربائیک فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا اور ریسکیو سروس نے 8 منٹ میں رسپانس دیا۔ بھارت دہشت گرد وں کا ڈراون حملہ جو اپنے کسی بھی حدف تک نہ پہنچ سکا اس کے گرنے سے زخمی ہونے والوں 27 سالہمیں محمد جمیل 3 سالہعناجس کی گردن پر زخم آئے کو ، HBS اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ تنزیلہ7 سال جس کی گردن میں گہرا زخم اسے بھی ، HBS اسپتال منتقل کیا گیا ۔
تحصیل کوٹلی ستیاں میں ڈرون گرنے کا واقعہ ، دو معصوم بثوں سمیت ایک نوجوان زخمی
May 11, 2025