اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ + اپنے سٹاف رپورٹر سے) سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ بھارت نے ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ کی۔ بھارتی میڈیا نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام پاکستان پر تھوپ دیا ہے۔ سیز فائر پر بھارتی میڈیا ہمیشہ کی طرح حقائق سے ہٹ کر جھوٹ بولنے لگا‘ مصدقہ ذرائع نے کہا کہ اس جنگ بندی کے لیے کوئی پیشگی شرائط طے نہیں کی گئیں ۔سیز فائر امریکہ کی ثالثی میں ہوا ،پاکستان نے ہمیشہ تمام ڈومینز میں آخر تک پاک- بھارت سٹینڈ آف میں بالا دستی برقرار رکھی۔ ذرائع کے مطابق امریکی ثالثی میں ہندوستان کی طرف سے درخواست پر ہاٹ لائن پر رابطہ ہواانڈین آرمی کی سپوکس پرسن کرنل صوفیہ قریشی نے آج خود پاکستان کے جوابی رد عمل کے بعدہونے والی پریس کانفرنس میں کہا ‘‘بھارت مزید تناؤ نہیں چاہتا بشرطیکہ پاکستان بھی ایسا کرے’’یہ بات پھر ثابت ہے شکست کے بعد حقائق سے عاری جھوٹ اور من گھڑت بیانیہ بنانا بھارت کا اب بد نام زمانہ وطیرہ بن چکا ہے۔
ایل او سی پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ: سکیورٹی ذرائع، انڈین میڈیا نے سیز فائر خلاف ورزی کا الزام پاکستان پر تھوپ دیا
May 11, 2025