ہمارے سپہ سالار نے ملک اور پاکستانی عوام کا سر فخر سے بلند کر دیا: گورنر پنجاب

May 11, 2025

ٹیکسلا(نوائے وقت رپورٹ)  گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے ہمارے سپہ سالار نے پاکستان اور پاکستانی عوام کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر نے ٹیکسلا میں جنگ جیتنے کی خوشی میں تقریب کا اہتمام کیا، تقریب میں وفاقی وزیر عقیل ملک،ایم این اے، ایم پی ایز اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی، پاکستان، آرمی چیف پاک فوج اور پاکستانی عوام کے حق نعرے لگائے۔گورنرپنجاب نے قومی پرچم ساتھ ساتھ رکھا، سردار سلیم حیدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سپہ سالار نے کہا تھا کہ جو مرضی ہو جائے میں ایک بار انڈیا کو ہیٹ کروں گا تو پھر راضی نامے کی طرف جاؤں گا۔

مزیدخبریں