گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں تھانہ کینٹ کے 9 مئی مقدمہ کی سماعت ہوئی۔ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب طبیعت ناساز،رہنما پی ٹی آئی زرتاج گل اور عظیم اللہ راولپنڈی کی عدالت میں پیشی کے باعث پیش نہ ہوسکے،حاضری استثنی کی درخواستیں دائر کی گئیں۔ معزز عدالت نے درخواستیں منظور کرلیں اور آئندہ مقدمہ کی سماعت 26 مئی تک ملتوی کردی۔
9 مئی مقدمات‘ عمر ایوب سمیت کئی رہنماؤں کیخلاف گوجرانوالہ میں سماعت‘ حاضری استثنیٰ کی درخواستیں
May 11, 2025