اسلام آباد (عتر ت جعفری )پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی شکست کے بعد بھارتی وزیراعظم اور ان کی پارٹی بی جی پی کا سیاسی مستقبل غیر یقینی ہو گیا ہے، وزیراعظم مودی نے پہلگام واقعہ کی اڑ میں جن سیاسی مقاصد کو لے کر موجودہ ایڈونچرازم کی بنیاد رکھی تھی اس کو پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیت ، بہادری اور عوام کے عزم نے ناکام بنایا،اس کے ساتھ ساتھ پہلگام کہ واقعہ کے بعد انڈین میڈیا کی طرف سے جو بیانیہ بنایا گیا اور جس کی پوری کی پوری بنیاد دروغ گوئی پہ رکھی گئی،اس سے بھارتی عوام میں جنون پیدا کیا گیا ،اب اس کا انت خواب کے چکنا چور ہونے کی صورت میں نکل چکا ہے ،عوام کی نفسیات پر نظر رکھنے والے یہ اچھی طرح جانتے ہیں، اس شکست کا ایک رد عمل بہت جلد بھارتی عوام کے اندر بھی شروع ہوگا،اور ضروری طور پر مودی حکومت کو اس کی قیمت چکانا پڑے گی ،ماہرین کا کہنا ہے عرف عام میں گودی میڈیا کہلانے والے اور جنگی جنون کو ہوا دینے والے اب منظر سے غائب ہونا شروع ہو گئے ہیں،ایندہ چند ہفتے میں بھارت کی سیاست پر اس شکست کے اثرات نمایاں طور پر نظر انا شروع ہو جائیں گے،بھارت کی اپوزیشن کی سیاسی جماعتیں یقینی طور پر اس کا فائدہ اٹھائیں گی وزیراعظم مودی اور ان کی پارٹی اسی انتہا پسندی کا نشانہ بنے گی جس کا جنم انہوں نے خود ہندوتوا کو ہوا دے کر کیا ،اس نظریہ میں صرف وجہتا انکھ کا تارا رہ سکتا ہے،شکست خوردہ کے لیے کوئی جگہ نہیں ہوتی۔پاکستان کی مسلح افواج اور اس کی قیادت نے فرنٹ سے لیڈ کر کے وجہتا پاکستان کو بنا دیا اور یہ درست ثابت ہوا کہ شروع تم نے کیا ہے اختتام ہم کریں گے۔
پاکستان کے ہاتھوں شکست ،بی جے پی کا سیاسی مستقبل غیر یقینی ہو گیا
May 11, 2025