لاہور(کامرس رپورٹر) پاکستان سٹیل میلٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین میاں احمد حسن نے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں پاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہاپاکستان کی مسلح افواج نے ملکی سرحدوں کی جس طرح حفاظت کی وہ بے مثال ہے۔ پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔میاں احمد حسن نے کہاپاکستان سٹیل میلٹرز ایسوسی ایشن ملکی دفاع کیلئے افواج پاکستان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔انہوں نے کہا یہی وقت کہ ہم باہمی اختلافات کو بھلا کر پاکستان کے دفاع اور استحکام کیلئے متحد ہو جائیں۔میاں احمد حسن نے کہا پاکستان سٹیل میلٹرز ایسوسی ایشن قومی معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کرے گی۔
افواج پاکستان کی دفاعی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں:میاں احمدحسن
May 11, 2025