ذہنی دبائو پر قابو کی تربیت مضبوط عدلیہ کیلئے ناگزیر :جسٹس(ر)سرداراحمد نعیم 

May 11, 2025

لاہور(خبرنگار)پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں جامع عدالتی تربیتی سیشن کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں اہم موضوعات جیسے کہ ریونیو دستاویزات کا مطالعہ، وراثتی قوانین، شخصی نشوونما، ذہنی دبا وپر قابو، سائبر قوانین، متبادل نظامِ انصاف اور ثالثی پر توجہ دی گئی،تقریب میں اکیڈمی کے سینئر فیکلٹی اور انتظامیہ کے اراکین نے شرکت کی، جن میں حفیظ اللہ خان (ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن)، عابد حسین قریشی (ڈائریکٹر ریسرچ اینڈ پبلیکیشن)، محترمہ ارم ایاز (ڈائریکٹر پراجیکٹس اینڈ پلاننگ) اور سینئر انسٹرکٹرز عائشہ خالد،  خالد خان اور چودھری ظفر اقبال شامل تھے۔پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے ڈائریکٹر جنرل  جسٹس (ر) سردار احمد نعیم نے شرکاء سے خطاب کرتے کہا کہ وراثتی اور ریونیو قوانین عدالتوں میں آنے والے اکثر دیوانی مقدمات سے گہرا تعلق رکھتے ہیں۔جسٹس (ر) سردار احمد نعیم نے شخصی نشوونما اور ذہنی دباوٗ پر قابو پانے کی تربیت کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ایک متوازن اور ذہنی طور پر مضبوط عدلیہ انصاف کی فراہمی کیلئے ناگزیر ہے۔ انہوں نے تربیتی پروگرام کے کامیاب انعقاد پر اکیڈمی کی فیکلٹی اور عملے کی کوششوں کو سراہا ۔

مزیدخبریں