القدس+ غزہ (آئی این پی+ نیٹ نیوز) غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملے میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق جنوبی غزہ میں ہونے والے 2 مختلف واقعات میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 6 زخمی ہوئے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق پہلے واقعے میں فلسطینی مزاحمت کاروں نے رفح میں اس مکان پر راکٹ فائر کیا جس اسرائیلی فوجی موجود تھے۔ راکٹ کے دھماکے سے مکان جزوی طور پر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ اس علاقے میں کچھ دیر بعد فلسطینی مزاحمت کاروں نے ایک اسرائیلی بکتر بند گاڑی پر آئی ای ڈی سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے جن میں 2 کی حالت نازک ہے۔دوسری جانب اسرائیل حکومت نے تعلیم پر بھی بڑا حملہ کر دیا، مشرقی القدس میں فلسطینی بچوں کیلئے سکول بند کردیئے۔قابض اسرائیلی صیہونی فوج نے مشرقی القدس کے ایک پناہ گزین کیمپ میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے فلسطینی پناہ گزین کے زیرِ انتظام تین سکولوں کو بند کر دیا۔عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ان سکولوں کی بندش کا فیصلہ عجلت میں لیا گیا، سیکڑوں فلسطینی طلبہ کو سکول سے واپس گھروں کو بھیج دیا۔
غزہ: مزاحمت کاروں کا حملہ، 2 صیہونی فوجی ہلاک، 6 زخمی
May 11, 2025