شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے ضلع جوائنٹ سیکرٹری چوہدری فیض الرسول گجر نے کہا ہے کہ پاک فوج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دے کر ثابت کردیا ہے کہ مملکت خداداد پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے ملکی سلامتی پر آنچ نہیں آنے دی جائے گی ہم وطن عزیز کے تحفظ کی خاطر افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں بھارت نے اگر جنگ مسلط کی تو فرنٹ لائن پر افواج پاکستان کے ہمراہ ملکی سرحدوں کا دفاع کیا جائے گا، پاکستانی عوام مقبوضہ کشمیر کے حریت پسندوں کے ساتھ ہے اور جنگ میں ہمارا پہلا ہدف مقبوضہ کشمیر کی بھارت کے تسلط سے آزادی ہوگا۔
مملکت خداداد پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے : فیض الرسول
May 11, 2025