شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے سٹی صدر میاں افضال حیدر نے کہا ہے کہ بھارت کو رات کے اندھیرے میں کئی گئی بزدلانہ کاروائی کی شرمندگی ہمیشہ یاد رہے گی پاک فوج نے ذمہ دارانہ جواب دے کر بھارتی جنگی جنون خاک میں ملا دیا ہے بھارت کے طیارے گرانا اور فوجی ہیڈ کوارٹر و سرحدوں پر قائم بھارتی فوج کی چوکیوں کو نشانہ بنا کر پاکستانی فوج نے واضح کیا ہے ہم نہتے شہریوں کی جانوں کی ضیاع کے قائل نہیں، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں افضال حیدر نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم دفاع وطن کی ضامن ہے۔
بھارت کوبزدلانہ کارروائی کی شرمندگی ہمیشہ یاد رہے گی: افضال حیدر
May 11, 2025