کامونکی:جی ڈبلیو ایم سی کی غفلت، گندگی کے ڈھیر اور صفائی نہ ہونے کے برابر 

May 11, 2025

کامونکی(نمائندہ خصوصی )گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی نااہلی کے باعث گندگی کے ڈھیر اور صفائی نہ ہونا شہریوں کے لیے وبال جان بن گیا۔بتایا گیاہے کہ گلہ جامع مسجد فیض مدینہ ،ٹبہ محمد نگر ،شریف پورہ میں گندگی کے ڈھیروں کے علاوہ نالیوں کی صفائی بھی نہ ہونے کے برابرہے جبکہ وہاں پررکھے گئے کوڑا دان گندگی سے بھرے پڑے ہیں جنہیں کئی روزسے خالی ہی نہیں کیا گیا،گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی نااہلی کے باعث بدترین گندگی،تعفن اور بیماریوں کی آماجگاہ بن چکاہے جن میں مکھی مچھر پرورش پارہے ہیں۔اے سی کے وزٹ کے دوران مبینہ طور پر ا عملہ سینٹری ورکرز کو مطلع کردیتے ہیں اور کچھ علاقہ کی جہاں وزٹ ہوتا ہے ان کی آنکھوں میں دھول جونکنے کیلئے صفائی کردی جاتی ہے جبکہ اردگرد کے دیہات میں گلیوں نالیوں کی صفائی نا ہونے سے شہری بدبوزدہ ماحول میں ہی زندگی بسرکرنے پر مجبور ہیں ،عوامی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب،کمشنر گوجرانوالہ سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاہے کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں پائی جانیوالی بدعنوانیوں کا فوری نوٹس لیکر صفائی کے نظام کو بہتر بنایا جائیاور لوگوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جائے۔

مزیدخبریں