نوشہرہ ورکاں(نامہ نگار) بازاروں، چوک چوراہوں پر بھکاریوں کاقبضہ ،بچے بوڑھے اور نوجوان لڑکیاں پیشے سے منسلک ،بھکاریوں نے مافیا کی شکل اختیار کرلی ،مافیا چوراہوں کو ٹھیکے پر دینے لگے اتظامیہ کی چپ معنی خیز،بھکاریوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ تشویشناک شکل اختیار کر گیا تفصیلات کے مطابق شہر اور گردونواح میں بھیک مانگنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہونے لگاہے، شہر بھر کے چوک چوراہوں اور شاہراہوں پر بھکاری مافیا کا راج نظر آنے لگا ہے غلہ منڈیوں، ٹرانسپورٹ کے اڈوں اور بازاروں میں بھکاری مرد و خواتین اور بچے بھیک مانگتے نظر آتے ہیں جن میں زیادہ تر تعداد ایسے بھکاریوں کی ہے جو اس پیشے کو منافع بخش کاروبار کے طور پرفروغ دے رہے ہیں چھوٹے اور معصوم بچوں سے جبری طور پر بھیک منگوائی جا رہی ہے باوثوق ذرائع کے مطابق بھکاری مافیا کی جانب سے مختلف غلہ منڈیوں،اڈوں اور چوک چوراہوں کو بھیک مانگنے کی غرض سے ٹھیکہ پر دیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے یہ پیشہ باقاعدہ ایک صنعت کی صورت اختیار کرتا جا رہا ہے۔
نوشہرہ ورکاں :شہر میں بھکاریوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ تشویشناک
May 11, 2025