شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) پیپلز پارٹی کے ڈویژنل نائب صدر چوہدری منیر قمر واہگہ، ڈویژنل جنرل سیکرٹری حاجی فلک شیر ایڈووکیٹ، ضلعی سینئر نائب صدر چوہدری خالق عزیز ورک اور سٹی صدر سید ندیم عباس کاظمی نے کہا ہے کہ بھارتی حملے میں معصوم لوگوں کو شہید کیا گیا جو کھلی جارحیت ہے بھارت کو اس بزدلانہ حرکت کا خمیازہ بھگتنا پڑا ہے پاک فضائیہ نے بھارتی جہاز اپنا دفاع کرتے ہوئے گرائے بھارت پر حملہ کرنے کا حق محفوظ ہے جو استعمال کیا گیا اور بھارت کے متعدد اہداف کو نشانہ بنا کر اسے ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا جس سے ثابت ہوا ہے کہ پاکستان بھارت کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کی صلاحیت رکھتا ہے قوم کا ہر فرد وطن عزیز کی سلامتی کے تحفظ کیلئے ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہے جس قوم کی رگوں میں جذبہ حب الوطنی لہو کی طرح گرد ش کررہی ہو اسے شکست نہیں دی جاسکتی۔
قوم ملکی سلامتی کے تحفظ کیلئے ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہے :منیر قمر واہگہ
May 11, 2025