جوئیانوالہ(نمائندہ خصوصی) سماجی رہنما وہوٹل ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری رانا کامران حامد نے پاک فضائیہ و پاک فوج کی جانب سے بھارت کو فوری، بھرپور جوابی کارروائی پر اطمینان کا اظہار کرتے کہا کہ دشمن کے طیاروں کو مار گرانا اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کی فوج ہر قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے کیاانہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملے، مساجد اور شہری آبادی کو نشانہ بنانے اور معصوم شہریوں کی شہادت کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔
پاک فوج ہر قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں:کامران حامد
May 11, 2025