قصور (نمائندہ نوائے وقت)زمین کے تنازعہ پر مخالفین نے لاکھوں روپے کی تیار فصل کو آگ لگادی۔قصور کے نواح کنگن پور میں محمد اکرم گروپ اور شکیل احمد گروپ دونوں میں دیرینہ زمین کا تنازعہ ہے اور ان کی تیار چھ کنال ارضی میں کھڑی لاکھوں روپے کی گندم کی فصل میں کسی نامعلوم نے آگ لگادی دونوں پارٹیاں ایک دوسرے پر الزام تراشی کررہی ہیں اکرم گروپ نے شکیل گروپ کیخلاف تھانے میں پہلے سے ہی دو مقدمات درج کرا رکھیں ہیں۔
قصور:زمین کا تنازعہ ‘ مخالفین نے تیار فصل کو آگ لگادی
May 11, 2025