آپریشن بنیان مرصوص کے محض پانچ گھنٹے۔

May 11, 2025

لبنی صفدر

تاریخ میں کچھ لمحے ایسے آتے ہیں جو قوموں کی تقدیر بدل دیتے ہیں، کچھ کارروائیاں ایسی ہوتی ہیں جو برسوں کی سازشوں اور تکبر کو مٹی میں ملا دیتی ہیں، آپریشن بنیان مرصوص ایسا ہی ایک لمحہ اور ایسی ہی ایک کارروائی تھی جس نے نہ صرف دشمن کے جنگی غرور کو خاک میں ملایا بلکہ دنیا کو بتا دیا کہ پاکستان نہ صرف دفاعی طاقت رکھتا ہے بلکہ جارحیت کا جواب دینے کی مکمل صلاحیت بھی رکھتا ہے۔
پاکستان آرمی کا شمار دنیا کی باصلاحیت، پیشہ ور اور جری افواج میں ہوتا ہے، جس کی جرا?ت، قربانی اور حکمتِ عملی کو نہ صرف دوست بلکہ دشمن بھی دل ہی دل میں تسلیم کرتے آئے ہیں۔ لیکن یہ سچ، جو برسوں سے عالمی مبصرین کی تحریروں اور عسکری رپورٹس میں درج ہے، آج بھارت کو اپنے زخم چاٹتے ہوئے کھلے الفاظ میں ماننا پڑا۔ وہ بھی اس وقت جب ’آپریشن بنیان مرصوص‘ جیسے ایک جامع اور برق رفتار فوجی اقدام نے اس کے دفاعی نظام، سائبر نیٹ ورکس، اور فضائی تیاریوں کو تہس نہس کر کے رکھ دیا۔
یہ وہ لمحہ تھا جب بھارتی پروپیگنڈہ مشینری جو ہمیشہ پاکستان کی عسکری طاقت کو کمزور دکھانے پر تْلی رہی، خاموش ہو گئی۔ اور خود بھارتی دفاعی ماہرین نے تسلیم کیا کہ پاکستان آرمی نہ صرف زمینی جنگ کی ماہر ہے بلکہ جدید ٹیکنالوجی، انٹیلیجنس، اور دفاعی حکمتِ عملی کے میدان میں بھی جنوبی ایشیا کی سب سے مؤثر قوت بن چکی ہے۔ آج بھارت اپنی ہی کمزوریوں اور پاکستان کی مضبوطی کو تسلیم کر کے اس حقیقت پر مہرِ تصدیق ثبت کر چکا ہے۔جو ہم ہمیشہ سے جانتے تھے: پاکستان آرمی صرف ایک فورس نہیں یہ ایک نظریہ، ایک عزم، اور ایک ناقابلِ تسخیر قوت کا نام ہے۔
پاکستان آرمی کا شمار دنیا کی باصلاحیت، پیشہ ور اور جری افواج میں ہوتا ہے، جس کی جرا?ت، قربانی اور حکمتِ عملی کو نہ صرف دوست بلکہ دشمن بھی دل ہی دل میں تسلیم کرتے آئے ہیں۔ یہ وہی فوج ہے جس نے 1965ء  کی جنگ میں "ستمبر کے شہسواروں" کا کردار ادا کرتے ہوئے دشمن کے دانت کھٹے کیے، اور کارگل کی بلندیوں پر اپنے محدود وسائل کے باوجود بھارتی فوج کو ایسی زخم خوردہ شکست دی جو آج تک اس کے اعصاب پر سوار ہے۔
تاہم حالیہ "آپریشن بنیان مرصوص" نے تو جیسے بھارت کے جنگی غرور کو چکنا چور کر دیا۔ پاکستان کی افواج نے نہ صرف روایتی جنگی حکمتِ عملی کا مظاہرہ کیا بلکہ سائبر وارفیئر، ڈرون ٹیکنالوجی اور الیکٹرانک وارفیئر کے ذریعے ایک نئی قسم کی جنگ لڑ کر بھارت کے جدید دفاعی نظام کی قلعی کھول دی۔ بھارتی دفاعی تجزیہ نگار اجے شکلا نے خود تسلیم کیا کہ:
"ہم نے پاکستان کی صلاحیت کو ہمیشہ کمتر سمجھا، لیکن آج ہمیں اس غلط فہمی کی بھاری قیمت چکانا پڑی ہے۔"
یہ وہ لمحہ تھا جب بھارتی پروپیگنڈہ مشینری جو ہمیشہ پاکستان کی عسکری طاقت کو کمزور دکھانے پر تْلی رہی، خاموش ہو گئی۔ معروف برطانوی عسکری جریدہ Jane’s Defence Weeklyنے حالیہ تجزیے میں لکھا:
"پاکستان آرمی نے جنوبی ایشیا میں جنگی حکمتِ عملی کے اصول بدل دیے ہیں، یہ اب صرف ایک دفاعی فورس نہیں بلکہ ایک جدید، ہمہ گیر عسکری ادارہ بن چکی ہے۔"
یہ آپریشن محض پانچ گھنٹوں پر محیط تھا، لیکن اس کی بازگشت کئی دہائیوں تک سنائی دے گی۔ اس میں روایتی جنگ نہیں بلکہ جدید ٹیکنالوجی، سائبر مہارت اور پیشہ ورانہ عسکری حکمت عملی کا حسین امتزاج شامل تھا۔ پاکستانی مسلح افواج نے زمین، فضا، سائبر اسپیس، اور مواصلاتی نظام سمیت ہر میدان میں دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا۔
بھارت کا فخر، روس سے حاصل کردہ S400 ایئر ڈیفنس سسٹم جس کی قیمت 1.5 ارب ڈالر تھی اور جسے ناقابلِ تسخیر سمجھا جاتا تھا آدم پور میں JF-17 تھنڈر کے ہائپرسونک میزائلوں کا شکار ہوا۔ یہ وہ نظام تھا جسے بھارت اپنی فضائی بالادستی کی ضمانت سمجھتا تھا۔’’ Hindu  The ‘‘ نے اپنی رپورٹ میں تسلیم کیا کہ S400 کی تباہی نے بھارتی دفاعی منصوبہ بندی پر کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ برطانوی دفاعی جریدے Jane’s Defence Weeklyنے اسے"One of the most stunning blows to a high-tech air defense system in recent history"قرار دیا۔
پاکستانی سائبر ماہرین نے بھارتی سائبر اسپیس پر ایسا قبضہ جمایا کہ دشمن کے تکنیکی ادارے بی جے پی کی ویب سائٹ، ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ، UIDAI, BSF اور دیگر کئی ادارے ہیک کر لیے گئے۔ 2500 سے زائد کیمرے ہیک ہوئے، ایئر فورس اور مہاراشٹر الیکشن کمیشن کے ڈیٹا لیکس نے بھارت کو دنیا کے سامنے ننگا کر دیا۔
World  BBC نے اسے "A shockwave in South Asia’s cyber battlefield"کہا۔ ‘‘ Jazeera Al’’ نے رپورٹ کیا کہ
“India's internal communication networks were crippled within hours – a cyber collapse unprecedented in the region.” 
دہرانگیاری کا توپ خانہ ناگروٹا کا براہموس میزائل سٹوریج، اْڑی فیلڈ سپلائی ڈپو، اور بھمبر گلی (IIOJK) میں بریگیڈ ہیڈکوارٹر مکمل تباہ کیے گئے۔ پٹھان کوٹ، برنالہ، اکھنور، بٹھنڈہ، اور سرسہ جیسے بڑے فضائی اڈے نیست و نابود ہوئے۔ ان میں سے کئی کی تباہی کی تصدیق خود بھارتی میڈیا نے کی۔ ‘‘NDTV’’ اور “Times of India”نے رپورٹ کیا کہ  "Multiple key military installations have been severely damaged, leading to strategic paralysis in northern command."
نیزہ پیر سیکٹر کے سامنے دھرم سال 1، دانہ 1، اور ٹیبل ٹاپ پوسٹس مکمل تباہ کر دی گئیں، جبکہ دیگر چوکیوں پر کاری ضربیں لگیں، جس سے بھارتی فورسز کا مورال تباہ ہو گیا۔
یہ آپریشن صرف ہتھیاروں کی جنگ نہ تھا بلکہ ایک نظریاتی جنگ بھی تھی جس میں پاکستان نے یہ ثابت کر دیا کہ جدید جنگ صرف ٹینک اور طیاروں سے نہیں بلکہ ڈیجیٹل مہارت، نفسیاتی حکمت عملی اور ٹیکنالوجی کے امتزاج سے جیتی جاتی ہے۔ “The Washington Post” نے لکھا کہ ‘‘ThisThis might be the first full-scale multi-domain warfare operation executed in South Asia with such precision and effectiveness.”’
فرانسیسی اخبار Monde Le  نے اپنے اداریے میں لکھا کہ “Pakistan has shown remarkable synergy between its military branches and cyber units, achieving objectives that were previously thought to be improbable.” 
’’ روسی میڈیا ‘‘RT’’ نے کہا: "The"The neutralization of S400 will push global militaries to re-evaluate the hype around Russian defense systems."
پاکستان نے صرف بھارتی عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا جبکہ بھارتی افواج کی تاریخ شہری آبادی پر حملوں سے بھری پڑی ہے۔ پاکستان نے بین الاقوامی قوانین کی مکمل پاسداری کرتے ہوئے یہ ثابت کیا کہ وہ ایک ذمہ دار ایٹمی طاقت ہے جو اخلاقیات کے دائرے میں رہ کر دشمن کو شکست دے سکتی ہے۔
آپریشن بنیان مرصوص صرف دشمن کی شکست نہیں بلکہ پاکستان کی قومی حمیت، اتحاد اور عسکری مہارت کا ثبوت ہے۔ اس کامیابی نے ثابت کر دیا کہ پاکستان کسی بھی میدان میں کمزور نہیں، اور ہر جارحیت کا جواب دینے کے لیے تیار ہے۔
اب وقت آ گیا ہے کہ ہم اس فتح کو صرف عسکری سطح پر نہ رکھیں بلکہ عالمی سفارتی محاذ پر بھی اجاگر کریں۔ دنیا کو یہ باور کروائیں کہ جنوبی ایشیا میں امن صرف اسی صورت ممکن ہے جب پاکستان کے تحفظات اور قربانیوں کو تسلیم کیا جائے۔

مزیدخبریں