کامونکی:کرائے کے تنازعہ پر دوافراد کا مسافر کوچ کے ڈرائیور، کنڈکٹر پر تشدد

May 11, 2024

 کامونکی (نمائندہ خصوصی )کرائے کے تنازع پر دوافراد کا مسافر کوچ کے ڈرائیور اور کنڈکٹر پر بہیمانہ تشدد،بتایا گیا ہے کہ گجرات کا یاسر شہزاد مسافرکوچ پر سواریاں بٹھا کر لاہور سے گجرات جارہاتھا کہ راستے میں اس کے کنڈیکٹر کا کرائے کے معاملے پر مسافروں سے جھگڑاہوگیا جونہی کوچ کامونکی پہنچی تو مسافروں کے ساتھی وقاص اورشاہ رخ نے ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا ،سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

مزیدخبریں