Waqt News
Sunday | May 22, 2022
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • شیریں مزاری کیس:اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکومت کے لیے بڑا حکم
  • شیریں مزاری کو رہا نہیں کیا گیا تھا
  • شیریں مزاری کی گرفتاری پر سماعت میں چیف جسٹس کے ریمارکس: اسپیکر کی اجازت کے بغیر کوئی بھی ممبر رکن اسمبلی  کو گرفتار نہیں کرسکتا
  • عثمان بزدار کا عون چوہدری کو قانونی نوٹس بھجوانے کا فیصلہ
  • ملتان،ڈیرہ غازی خان،راجن پور،سیالکوٹ،گوجرانوالہ،ساہیوال،جہلم،اٹک،سرگودھا اور میانوالی سمیت 29شہروں کی بیوروکریسی کے تبادلے

بدھ، 9 شوال 1443ھ‘ 11 مئی 2022ء

May 11, 2022 6:03 AM, May 11, 2022
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
بدھ، 9 شوال 1443ھ‘ 11 مئی 2022ء

وزیراعلیٰ پنجاب کا راولپنڈی کا متوقع دورہ‘ آر ڈبلیو ایم سی افسروں کی دوڑیں‘ رات بھر گاڑیاں سڑکیں دھوتی رہیں۔ 

چلیں کم از کم پنجاب کی وہ شکل تو عوام کو دوبارہ دیکھنے کو ملے گی جسے گزشتہ چار سال میں پنجاب خود بھی بھول گیا تھا۔ گلی محلوں میں صفائی کی ابتر حالت دیکھ کر افسوس ہوتا تھا‘ صفائی کہیں نظر نہیں آتی تھی‘ جگہ جگہ کوڑا کرکٹ کے ڈھیر نظر آیا کرتے تھے۔ صرف وہ علاقے اور سڑکیں صاف ستھری ہوا کرتی تھیں جہاں سے وزراء کا گزر ہوتا تھا۔ شکر ہے اب عوام کو اس گندگی سے چھٹکارا ملے گا اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اپنے والد محترم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پنجاب کو نکھاردیں گے۔ انہوں نے پنجاب میں صفائی کا بیڑہ اٹھایا ہے تو افسروں کی دوڑیں بھی لگیں گی اور سڑکیں بھی دھلیں گی۔ جب شہباز شریف وزیراعلیٰ پنجاب تھے‘ وہ تو آدھی رات کو بھی بغیر پروٹوکول کے شہر کا گشت کرنے نکل جایا کرتے تھے‘ جب افسران کو معلوم ہوتا کہ وزیراعلیٰ لاہور کی سڑکوں پر ہیں تو وہ بھی نیند سے اٹھ کر دوڑ پڑتے تھے۔ اس دوڑا دوڑی میں بہت سے کام وقت سے پہلے ہی مکمل ہو جایا کرتے تھے۔ شہباز صاحب کی عوامی خدمات میں دلچسپی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ آدھی رات کو شہر کا جائزہ لیتے اور صبح آٹھ بجے تیار ہو کر دفتر بھی پہنچ جایا کرتے تھے تاکہ زیادہ سے زیادہ قوم کی خدمت کی جا سکے۔ اس طرح انکے ساتھ ساتھ پوری انتظامیہ ہر وقت مصروف نظر آتی تھی جس کا فائدہ عوام کو پہنچتا تھا۔ 

شیریں مزاری کیس:اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکومت کے لیے بڑا حکم

برسات کے موسم میں واسا کے اہلکار شہروں میں پانی نکالنے میں مصروف رہتے۔ اگر کہیں پانی کھڑا نظر آتا تو اہلکاروں کی سرزنش کرتے اور لانگ شوز پہنچ کر خود پانی میں اتر جایا کرتے۔ انکی کام میں لگن اور عوامی ریلیف کو دیکھ کر ہی سندھ کے عوام کہا کرتے تھے کہ کاش شہباز شریف ہمارے وزیراعلیٰ ہوتے تو کراچی سمیت پورے سندھ کے وارے نیارے ہوجاتے۔

 اب پنجاب کی باگ ڈور انکے بیٹے حمزہ شہباز نے سنبھال لی ہے‘ دیکھتے ہیں وہ پنجاب کی خوبصورتی کو کس معراج پر لے جاتے ہیں۔ امید تو یہی ہے کہ وہ بھی والد محترم کی طرح دن رات کام کرکے پنجاب کے عوام کا دل جیت لیں گے اور پنجاب کو ترقی کے حوالے سے ایک مثالی صوبہ بنا دینگے۔ 

شیریں مزاری کو رہا نہیں کیا گیا تھا

٭…٭…٭

غلط یوٹرن لینے پر دلہن کو ساتھ لانے والے دولہا کی گاڑی کا 2 ہزار روپے کا چالان۔ 

ہماری سیاست میں یوٹرن کو بڑی اہمیت حاصل ہو چکی ہے۔ ویسے تو یوٹرن لینا ہر سیاسی جماعت کا وطیرہ رہا ہے لیکن سابقہ دور حکومت میں تو یوٹرن لینے کا ایک ریکارڈ موجود ہے جس پر سابق وزیراعظم عمران خان کو خود یہ وضاحت کرکے اپنی جان چھڑانا پڑی کہ اچھے کام کیلئے اگر یوٹرن لینا پڑے تو لے لینا چاہیے۔ انکی یہ دلیل کسی حد تک صائب نظر آتی ہے لیکن یوٹرن لینے پر بھی اچھے کام کام نہ ہو پائیں تو جمہوری دور میں  یوٹرن پر انگلیاں اٹھانا عوام اور مخالفین کا حق تو بنتا ہے۔ اگر سابقہ دور حکومت کی کارکردگی پر نظر ڈالی جائے تو قوم کو صرف یوٹرن کا انبار ہی نظر آئیگا۔ 

شیریں مزاری کی گرفتاری پر سماعت میں چیف جسٹس کے ریمارکس: اسپیکر کی اجازت کے بغیر کوئی بھی ممبر رکن اسمبلی  کو گرفتار نہیں کرسکتا

خیر سے یوٹرن لینے میں کسر تو موجودہ حکومت بھی نہیں چھوڑ رہی۔ آتے ہی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کر ڈالا‘   ابھی سرکاری ملازمین اپنی بڑھنے والی تنخواہ کے سہانے سپنے دیکھ ہی رہے تھے کہ سرکار نے اپنی ’’خالی جیب‘‘ دیکھ کر فوری یوٹرن لے کر انکے سہانے سپنے چکنا چور کر دیئے۔ پٹرول سستا کرنے کے دعوے بھی تواتر کے ساتھ کئے جاتے رہے‘ اب اس پر بھی یوٹرن لینے کی راہ ہموار کی جارہی ہے۔ بہرحال عوام دیکھتے جائیں‘ آگے آگے ہوتا ہے کیا۔ 

دولہا میاں شکر ادا کریں کہ غلط یوٹرن لینے پر صرف 2 ہزار کے چالان پر ہی انکی خلاصی ہو گئی۔ یہ چالان ان کیلئے ایک اشارہ ہے کہ وہ اپنی ازدواجی زندگی میں بڑی احتیاط سے چلیں اور اپنی شروع ہونیوالی نئی زندگی کی گاڑی سیدھی راہ پر ہی گامزن رکھیں۔ اپنی بیگم سے ایسا کوئی وعدہ نہ کریں جس پر انہیں یوٹرن لینا پڑے ورنہ انکی نصف بہتر انکی زندگی کو عملی طور پر ’’بہتر‘‘ بنا کر رکھ دیگی۔

عثمان بزدار کا عون چوہدری کو قانونی نوٹس بھجوانے کا فیصلہ

٭…٭…٭

پی آئی اے کی پرواز 6 گھنٹے قبل روانہ‘ 21 مسافروں کو مدینہ چھوڑ آئی۔ 

ایک وقت تھا جب قومی ایئر لائن پی آئی اے اپنی مثال آپ تھی‘ اندرون ملک ہی نہیں‘ بیرون ملک بھی اس قومی ایئرلائن کے خوب چرچے  ہوا کرتے تھے اور یہ کریڈٹ بھی پی آئی اے کو جاتا ہے کہ جس نے سب سے پہلے جہاز میں فلموں‘ ڈراموں پر مبنی انٹرٹینمنٹ پروگرام متعارف کرایا۔ لوگ اس میں سفر کرنا بڑا اعزاز سمجھتے تھے۔ پھر اس قومی ایئرلائن پر ایسا زوال شروع ہوا کہ کسی بھی دور حکومت میں اسکی کارکردگی کو بہتر بنانے پر توجہ نہیں دی گئی‘ نتیجتاً پی آئی اے کی پروازیں نہ صرف پوری دنیا میں محدود ہو گئیں بلکہ بہت سے طیارے پرواز کے قابل بھی نہ رہے۔ کئی ممالک نے تو اس پر پابندی بھی لگا دی۔ اسکے باوجود اس قومی ایئرلائن کی کارکردگی بہتر بنانے پر کوئی توجہ نہ دی گئی اور اس کو اسکے حال پر چھوڑ دیا گیا۔

ملتان،ڈیرہ غازی خان،راجن پور،سیالکوٹ،گوجرانوالہ،ساہیوال،جہلم،اٹک،سرگودھا اور میانوالی سمیت 29شہروں کی بیوروکریسی کے تبادلے

 جس طرح پہلے یہ قومی ایئرلائن  بہترین کارکردگی میں اپنی مثال آپ تھی‘ آج ناقص کارکردگی میں بھی اپنی مثال آپ نظر آتی ہے۔ اسی لئے اب نہ وہ باکمال لوگ رہے جو اس پر سفر کرکے فخر محسوس کرتے تھے اور نہ ہی اسکی وہ لاجواب سروس رہی جس سے لطف اندوز ہونے کیلئے اس کو ترجیح دیا کرتے تھے۔

  یہ لاجواب پرواز مقررہ وقت سے 6 گھنٹے پہلے مدینہ سے پاکستان کیلئے روزانہ ہو گئی اور بے چارے 21 مسافروں کو مدینہ ہی چھوڑ آئی جو اسکی ناقص کارکردگی سے محروم رہ گئے۔ پی آئی اے شاید نئی حکومت سے ’’حسن ِ کارکردگی‘‘ کا تمغہ لینے کیلئے پھرتیوں پر اتر آئی ہے۔اسکی یہ پھرتیاں دیکھتے ہوئے یہی محسوس ہوتا ہے کہ قومی ایئرلائن نے ازخود فیصلہ کرلیا ہے کہ وہ ایک بار پھر دنیا میں خود کو منوائے گی اور کارکردگی کی بہترین مثال بن کر سامنے آئیگی ۔ 

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • عمران خان کے مریم نواز کے لیے بیان پر سابق وزیر داخلہ احسن ...

    May 20, 2022 | 23:16
  • ملتان جلسے میں شیخ رشید گرمی کی تاب نہ لاسکے،طبیعت ناساز

    May 20, 2022 | 23:44
  • تاریخ کا پہلا شخص ہے جو ایک جماعت کے سربراہ کے طور پر ...

    May 20, 2022 | 23:12
  • منی لانڈرنگ کیس: وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز عدالت ...

    May 21, 2022 | 09:44
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • عالمی تجارتی نمائشوں میں ثقافت کو اجاگر کیا جانا ...

    May 22, 2022
  • نیشنل ایکشن پلان، نیکٹا کو فدوبارہ فعال کرنے پر گفتگو جاری ...

    May 22, 2022
  •  اکبر ناصر خان آئی جی اسلام آباد تعینات، نوٹیفکیشن جاری 

    May 22, 2022
  • شیریں مزاری کیس:اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکومت کے لیے بڑا ...

    May 22, 2022 | 00:22
  • شیریں مزاری کو رہا نہیں کیا گیا تھا

    May 22, 2022 | 00:00
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • کوہ ندا سے صدا

    May 22, 2022
  •  موجودہ گرمی کی لہراور موسمیاتی تبدیلی 

    May 21, 2022
  •  پاک سرزمین پارٹی کے زیر اہتمام خواتین کا جلسہ

    May 21, 2022
  •  بلوچستان ۔ واہ سے آہ تک 

    May 21, 2022
  • چوبیس کروڑ کہاں جائیں؟؟؟؟

    May 21, 2022
  • 1

    سسٹم کی اصلاح کے متقاضی سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن کے فیصلے

  • 2

    پاکستان کی آئی ایم ایف کو  یقین دہانی اور اس کا ممکنہ رد عمل

  • 3

    سولر ٹیکنالوجی کی درآمد پر  17 فیصد ٹیکس ختم 

  • 4

    حکومت کے لیے فیصلے کی گھڑی 

  • 5

    ہائی پروفائل مقدمات میں  تقرر و تبادلوں پر پابندی

  • 1

    اتوار ، 20 شوال 1443ھ‘ 22 مئی 2022ء

  • 2

    ہفتہ ،    19 شوال 1443ھ‘ 21  مئی 2022ء 

  • 3

    جمعۃ المبارک ،    18 شوال 1443ھ‘ 20  مئی 2022ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • اپنا اپنا حساب

    May 22, 2022
  • قاضی سراج الدین سرہندیؒ

    May 22, 2022
  • مقابلے کا اصل میدان

    May 22, 2022
  • "Love Export Policy of China"

    May 22, 2022
  • ڈاکٹر ناظر حسن زیدی : بے مثال حافظے کا مالک

    May 22, 2022
  • بیٹیاں سب کے مقدر میں کہاں ہوتی ہیں

    May 22, 2022
  • اشتیاق چوہدری اور مقبول چوہان کے اعزاز میں q

    May 22, 2022
  • سچ تو یہ ہے؟

    May 22, 2022
  • دوہرا معیار ختم کریں

    May 22, 2022
  • آزادیِ اظہارِ رائے آپ کا حق تو ہے مگر۔۔۔

    May 22, 2022
  • 1

    فاحکم بین الناس بالحق۔۔۔!

  • 2

    ’’قبلہ‘‘ بدلنے والے

  • 3

    طوطی ہند حضرت امیر خسروؒ

  • 4

     وزیر اعظم  اور ایم ڈی بیت المال سے اپیل

  • 5

    برطانوی ممبر پارلیمنٹ کی قابل قدر ہمدردی

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    عبادت

  • 2

    انبیائے کرام کی دعوت توحید

  • 3

    دین آسان ہے!

  • 1

     اسلام کے اصول

  • 2

    فرمان قائد

  • 3

     اتحاد ایمان نظم و ضبط

  • 4

    فرمان قائد

  • 5

    اتحاد ایمان نظم و ضبط 

  • 1

    بالِ جبریل 

  • 2

    علامہ اقبالؒ

  • 3

    بانگ درا

  • 4

    اقتباس

  • 5

    بانگ درا

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2022 | Nawaiwaqt Group