قومی احتساب بیورو (نیب) نے شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا۔
قومی احتساب بیورو (نیب) نے شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا۔ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ شہبازشریف کا نام فوراً ای سی ایل میں ڈالا جائے، شہباز شریف نیب لاہورکی جانب سےدائرمنی لانڈرنگ ریفرنس کےمرکزی ملزم ہیں، تمام شریک ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا سفارش کی گئی تھی۔نیب لاہور نے 28 اپریل 2021 کو خط نیب ہیڈکوارٹرز کو ارسال کیا تھا اور چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد نیب ہیڈکوارٹر نےخط وزارت داخلہ کو ارسال کر دیا۔دوسری جانب نیب نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی ضمانت کیخلاف سپریم کوٹ میں اپیل دائر کرنے کافیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں پراسکیوشن ٹیم نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف تیاری شروع کردی ہے۔