امریکہ کے وبائی امراض کے کنٹرول کے مرکز نے کہا ہےکہ 2020 کے دوران ملک میں کل36لاکھ پچوں کی پیدائش ہوئی جو سالانہ بنیاد پر4 فیصد کم ہے، 2019 میں 3.74 ملین بچوں کی پیدائش ہوئی تھی۔مرکز کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق امریکہ میں نوزائیدہ بچوں کی تعدادمسلسل 6 سالوں سے کم ہورہی ہے،2020 میں پیدا ہونے والے بچوں کی تعداد 36 لاکھ رہی جو 1979 سے اب تک سب سے کم ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ 2014 کے بعد امریکہ میں بچوں کی پیدائش میں مسلسل اوسطا2 فیصد کمی ہوئی، پیدائش میں کمی کا رجحان نوجوان خواتین میں زیادہ ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ ملک میں مرنے والوں کی یومیہ تعداد پیدائش سے کہیں زیادہ ہے۔امریکی ماہر کا کہنا ہے کہ پیدائش کی شرح میں کمی سے پتہ چلتا ہے کہ بہت سے لوگوں کو ہاسنگ اور خوراک جیسے اہم وسائل کی کمی کا سامنا ہے،بے روزگاری میں اضافہ بھی شرح پیدائش میں کمی سے تعلق رکھتا ہے۔ بروکن سوسائٹی کی دسمبر 2020 کی پیش گوئی کے مطابق 2021 میں امریکہ میں نوزائیدہ بچوں کی تعداد میں تقریبا 3 لاکھ کمی ہوگی۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024