وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ فلسطین سےمتعلق پاکستان کاموقف دوٹوک ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں شاہ محمودقریشی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ کہنا تھا کہ فلسطین کی صورتحال پرترکی کاایک واضح موقف ہے،گزشتہ رات ترک وزیرخارجہ نےمجھےفون کیا،فلسطین کی صورتحال پرترکی کابھی ایک واضح موقف ہے،فلسطین سےمتعلق پاکستان کاموقف دوٹوک ہے،فلسطین میں جارحیت کی شدیدمذمت کرتےہیں،فلسطین کےایشوپرامہ کویکجاکرنےکی ضرورت ہے،اسرائیل کی جانب سےالاقصیٰ مسجدمیں تشددکاسلسلہ جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ترک وزیرخارجہ مکہ میں موجودہیں ،فلسطین کی صورتحال پرسعودی حکام سےبات کرینگے،عالمی برادری کوچاہیےکہ اس مسئلےپرآوازاٹھائے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نےدورہ سعودی عرب میں سیکریٹری جنرل اوآئی سی سےملاقات کی،دورہ سعودی عرب غیرمعمولی نوعیت کاتھا،سعودی حکام کی دعوت پروزیراعظم نے3روزہ دورہ کیا،پاک سعودی تعلقات پہلےبھی عمدہ تھےاب مزیدتعاون کوفروغ دیاجارہاہے،سعودی ولی عہدکےوژن کےمطابق سعودیہ کومزیدافرادی قوت کی ضرورت ہے،سعودی عرب سمیت گلف ممالک میں اسکلزورکرزکی بہت ڈیمانڈہے،سعودی حکام نےکہاہےکہ مستقبل میں10ملین ورکرزدرکارہوں گے۔
وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نےکابل کادورہ کیا،کل کی ملاقات کےبعدافغانستان میں امن کےبہترامکانات پیداہوگئے،کابل میں اسکول پرحملہ بہت افسوسناک ہے،پاکستان نےبھرپورمذمت کی۔