تیونس نے فلسطین کے معاملے پر سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ
مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)مقبوضہ بیت المقدس کے باہر فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ، تیونس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا۔ادھر پوپ فرانسس نے بھی مقبوضہ بیت المقدس میں تشدد روکنے کا مطالبہ کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق رمضان کی 27 ویں شب مقبوضہ بیت المقدس میں عبادت کرنے والے نمازیوں پر اسرائیلی فوج کی اسٹن گرینیڈ اور ربڑ کی گولیوں سے فائرنگ اور مسجد اقصی کے احاطے میں اسرائیلی فوج سے شدید جھڑپوں میں سو فلسطینی زخمی ہوگئے۔علاوہ ازیں کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے بھی مقبوضہ بیت المقدس میں تشدد روکنے کا مطالبہ کردیا۔