عمران خان وزیراعظم کے عہدے پر رہنے کا جواز کھو چکے ، پیپلز پارٹی
کراچی(وقائع نگار) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیامینٹرینز کی مرکزی اطلاعات سیکرٹری و رکن قومی اسیمبلی شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ عمران نیازی بحیثیت وزیراعظم کے عہدے پر رہنے کا اخلاقی جواز نہیں رہا اور وزیراعظم کی طرح ان کی کابینہ کے وزراء بھی کنفیوز بیانات دے رہے ہیں ہیں۔جس وزیراعظم کو یہ غرض نہیں کہ لوگ بھوکے پیاسے، خودکشیاں کر رہے ہیں، مہنگائی کی شرح اتنی حد تک بڑہ گئی اس کا وزیراعظم کی آفیس میں بیٹہنا فضول ہے۔ شازیہ مری نے کہا کہ وفاقی حکومت نے سعودی عرب سے 3 ارب ڈالرز قرضہ لیا جو کہ چین سے پیسے لے کر سعودی عرب کو واپس کیے ہیں اور اس حوالے سے پارلیمنٹ سے پوچھا ہی نہیں گیا۔ انہوں نے کہا کہ نالائق حکومت کی پالیسیز کی وجہ سے غربت میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے اور تقریبا ساڑھے آٹھ کروڑ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کررہی ہیں ?عمران خان ہوش کے ناخن لیں۔ ان باتوں کا اظہار آج انہوں نے میڈیا سیل بلاول ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پی پی پی سندھ کے جنرل سیکرٹری وقار مہدی، ایم این اے عبدالقادر مندوخیل ،رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی،ایم پی اے سریندر ولاسائی، تیمور مہر، شہریار بھگت و دیگر انکے ہمراہ ساتھ تھے۔ شازیہ مری نے کہا کہ حکومت اورسیز پاکستانیوں کو بھی دھوکہ دے رہی ہیں اور اوورسیز پاکستانیوں سے متعلق کوئی پارلیمانی کمیٹی بھی نہیں بنائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ کسی کی پگڑی اچھالنے کی اجازت وزیراعظم کو نہیں،اگر کوئی کوتاہی کرے تو رپورٹ طلب کی جاتی ہے۔شازیہ مری نے کہا کہ صوبہ سندھ میں دیہی علاقوں سے تعلق رکھنے والے افسران و ملازمین کی تفصیلات کے متعلق نیب کا خط شرمناک عمل ہے۔