زکریا یونیورسٹی شعبہ سیاسیات اورسیکورٹی آرگنائزنگ سسٹم پرائیویٹ میںمعاہدہ طے
ملتان(خصوصی رپورٹر)بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے شعبہ سیاسیات اورسیکورٹی آرگنائزنگ سسٹم پرائیویٹ پاکستان کیایم او یوطے پا گیا۔سیکورٹیآرگنائزنگ سسٹم پاکستان (انٹر نیشنل) کی طرف سے کئے گئے معاہدے کے مطابق ایس او ایس پاکستان، بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کے شعبہ سیاسیات، پبلک ایڈمنسٹریشن، پبلک پالیسی اور کرمنالوجی کے طلبائ، طالبات کو انٹرنشپ اور روزگار کے مواقع فراہم کرے گی۔ ایس او ایس پاکستان کی گروپ ایڈوائزر میڈم نشاط کا کہنا تھا کہ اس ایم آئی یو کا مقصد بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کے طالب علموں کو زیادہ سے زیادہ سیکھنے اور جاب کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ایس او ایس ایک ملٹی نیشنل ادارہ ہے جس میں 11 ہزار سے زائد لوگ جاب کرتے ہیں کہ چونکہ اس ادارے کی بنیاد ملتان میں رکھی گئی تو ادارہ اپنی ذمہ داری سمجھتا ہے کہ ملتان کے طالب علموں کو زیادہ سے زیادہ جاب کے مواقع فراہم کیے جائیں۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر مقرب اکبر (چیئرمین شعبہ سیاسیات) نے کہا کہ ایس او ایس کا طالب علموں کے لئے یہ احسن اقدام ہے شعبہ سیاسیات اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ہونہار طلبا و طالبات کا گروپ ہر سال ایس او ایس پاکستان کو مہیا کیا جائے۔