کرونا ویکسی نیشن سنٹرز ، ڈاکٹروں و پیرا میڈیکل سٹاف کی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں
ملتان( خصوصی رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ملتان ڈاکٹر شعیب الرحمن گورمانی نے عید الفطر کی تعطیلات کے دوران کرونا ویکسی نیشن سنٹرز کے لئے ڈاکٹروں و پیرا میڈیکل سٹاف کی ڈیوٹیاں لگا دی ہیں۔ویکسی نیشن سنٹر قائد اعظم اکیڈمی بوسن روڈ میں 16 ڈاکٹروں و پیرا میڈیکل سٹاف،ویکسی نیشن سنٹر ادارہ ترقی صحت امیر آباد میں 12 ڈاکٹروں و پیرا میڈیکل سٹاف کی دو شفٹوں میں ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔جو مارننگ اور ایوننگ شفٹ میں13،12 اور 16 مئی کو ڈیوٹی دیں گے۔عید الفطر 13 مئی کو ہونے کی صورت میں 13 مئی کی بجائے 15 مئی کو تمام ڈاکٹر و پیرا میڈیکل سٹاف ویکسی نیشن سنٹرز پر ڈیوٹی دیں گے۔جبکہ عید تعطیلات ختم ہونے کے بعد 17 مئی سے اپنے متعلقہ ہسپتالوں،مراکز صحت پر ڈیوٹی پر واپس چلے جائیں گے#